ساہیوال، پولیس سول لائن نے نوجوان رانا سجاد احمد کے اغواء کا مقدمہ چھ جعلی پولیس کے نامعلوم ملزموں کیخلاف درج کر لیا

پیر 30 اپریل 2018 16:00

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2018ء) پولیس سول لائن نے نوجوان رانا سجاد احمد کے اغواء کا مقدمہ چھ جعلی پولیس کے نامعلوم ملزموں کے خلاف درج کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

گز شتہ روز جب 88/6Rکا رانا سجاد اپنے دوست محمد خاں کے ہمراہ کار نمبر 394/LEFمیں جا رہے تھے پولیس کی گاڑی میں چھ پولیس کی وردیوں ملبوس مسلح افراد آگئے اور زبر دستی سیکیورٹی جیل روڈ سے اغواء کر لیا اور سر کاری گاڑی میں ڈال کر فرا ر ہوگئے۔پولیس سول لائن نے محمد خاں دوست کی رپورٹ پر آج مقدمہ 365ت پ درج کر لیا ہے ۔ابھی تک رانا سجاد احمد بازیاب نہیں ہو سکا اور نہ ہی ملزموں کا سراغ چل سکا۔