مقبوضہ کشمیر،بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں پلوامہ میںتین کشمیری نوجوان شہید

پیر 30 اپریل 2018 16:00

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2018ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع پلوامہ میںایک لڑکے سمیت تین کشمیری نوجوانوںکو شہید کردیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوج کی 55راشٹریہ رائفلز اور سینٹرل ریزروپولیس فورس کے اہلکاروںنے ضلع کے علاقے دربگام میںمظاہرین پر گولیوں ، پیلٹ گنوں اور آنسو گیس کے بے دریغ استعمال سے ایک لڑکے شاہد احمد سمیت تین نوجوانوں کوشہیداور درجنوں کو زخمی کر دیا۔

شاہد کو فوری طورپر پلوامہ ڈسٹرکٹ ہسپتال لے جایاگیا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ شہیدہونیوالے ایک اور نوجوان کی شناخت عاقب مشتاق خان کے طورپر ہوئی ہے۔ شہادتوں کے بعد علاقے میں زبردست مظاہرے کئے گئے۔ کٹھ پتلی انتظامیہ نے ضلع پلوامہ کے علاقے دربگام میں شہادتوں کے فورابعد جنوبی کشمیر میں انٹرنیٹ اور ٹرین سروس معطل کر دی۔اس سے قبل اسی علاقے میں ایک حملے میں بھارتی فوج کے میجر سمیت دو اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔