سابق صدر آزاد کشمیر سردار محمد یعقوب ، جنرل(ر) سردار محمدانورخان و دیگر کی سردار سکندر حیات کی عیادت

پیر 30 اپریل 2018 16:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2018ء) آزادجموںوکشمیر کے سابق صدورسردار محمد یعقوب خان اور جنرل(ر) سردار محمدانورخان،راجہ ذوالقرنین خان ، ممبران آزادجموںوکشمیر قانون ساز اسمبلی اور جموںوکشمیر کونسل چوہدری محمد اسماعیل ،راجہ محمد صدیق خان ، سردار عبدالخالق وصی ، سردارصغیر چغتائی ، سابق صدارتی مشیر راجہ ساجد حسین ،کمشنر راجہ طارق خان ، نامور صحافی سلطان سکندر، مسلم لیگی راہنماؤں راجہ ضیاء حمید، سید غوث علی شاہ آف سوہاہ شریف اور سابق سیکرٹری میر بشیر حسین سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے سیاسی و سماجی اور عوامی راہنماؤں و کارکنوں اور دوسرے لوگوں کی بڑی تعداد نے ٹیلیفون کر کے اور الشفاء انٹرنیشنل اسلام آباد جاکر آزادکشمیر کے سابق صدر اور وزیراعظم بزرگ مسلم لیگی راہنماء سردار سکندر حیات خان کی عیادت کی ہے اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے خصوصی دعا کی ہے ۔

(جاری ہے)

آزادکشمیر کے سابق صدور میں سے سردار محمد یعقوب خان نے ٹیلیفون کر کے اور جنرل (ر) سردار محمد انور خان ،راجہ ذوالقرنین کے علاوہ ممبران اسمبلی و کونسل سمیت دوسرے لوگوں نے الشفاء انٹرنیشنل اسلام آباد میں جاکر سردار سکندر حیات خان کی عیادت کی ہے اس موقع پر سردار سکندر حیات خان جن کی صحت تیزی سے بہترہو رہی ہے کے بڑے صاحبزادے وزیر مال حکومت آزادکشمیر سردار فاروق سکندر ان کے چھوٹے بھائی سابق وزیر مال محمد نعیم خان اور سابق پولیٹیکل سیکرٹری سردار شفیق انقلابی بھی موجود تھے۔

دریں اثناء میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سابق پولیٹیکل سیکرٹری سردار شفیق انقلابی نے سردار سکندرحیات خان کی عیادت کرنے والوں سے کہا کہ وہ ان کے موبائل فون نمبر0347-8191599پر رابطہ کرسکتے ہیں۔قبل ازیں گزشتہ روز وفاقی وزیراطلاعات محترمہ مریم اورنگ زیب نے بھی الشفاء انٹرنیشنل ہسپتال جاکراور سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کے سیکرٹری شکیل اعوان نے ٹیلیفون کر کے سردار سکندر حیات خان کی عیادت کی اور خیریت دریافت کی ہے۔