نوازشریف کا کراچی آپریشن کاکریڈٹ لیناحیران کن ہے،فوادچودھری

کراچی آپریشن فوجی قیادت کافیصلہ تھا، کل کےجلسے میں وسطی اورجنوبی پنجاب کے لوگوں کی بڑی تعداد شامل تھی، پی ٹی آئی میں شامل ہونے والوں کی لائن لگی ہوئی ۔ترجمان پی ٹی آئی کی پریس کانفرنس

sanaullah nagra ثنااللہ ناگرہ پیر اپریل 16:05

نوازشریف کا کراچی آپریشن کاکریڈٹ لیناحیران کن ہے،فوادچودھری
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30 اپریل 2018ء) : ترجمان تحریک انصاف فواد چودھری نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن فوجی قیادت کافیصلہ تھا،،نوازشریف کا کراچی آپریشن کاکریڈٹ لیناحیران کن ہے، کل کے جلسے میں وسطی اور جنوبی پنجاب کے لوگوں کی بڑی تعداد شامل تھی، پی ٹی آئی میں شامل ہونے والوں کی لائن لگی ہوئی ۔انہوں نے آج یہاں قائد ن لیگ نواز شریف کی پریس کانفرنس پرردعمل دیتے ہوئے کہاکہ نوازشریف کی پریس کانفرنس ہارے ہوئے جواری کی ہے۔

وہ جنگ میں جانے سے پہلے ہی شکست تسلیم کرچکے ہیں۔فواد نے کہا کہ نوازشریف نے کراچی آپریشن کاکریڈٹ لیا میں اس پرحیران ہوں۔۔کراچی آپریشن فوجی قیادت کافیصلہ تھا۔اس وقت وفاقی حکومت تورینجرز کواختیار دینے کیلئے تیار نہیں تھی۔۔نوازشریف پتا نہیں کراچی آپریشن کاکریڈٹ کیسے لے رہے ہیں؟ انہوں نے کہاکہ نوازشریف نے کہا کہ 10ہزار میگاواٹ بجلی شامل کی۔

(جاری ہے)

جبکہ سسٹم میں صرف 1900میگاواٹ بجلی شامل ہوئی ہے۔۔پاکستان میں بجلی کی قیمتیں سب سے زیادہ ہیں۔ہم بجلی کی قیمتیں کم کریں گے۔انہوں نے کہاکہ کل کے جلسے میں لاکھوں لوگ تھے۔ایسا اجتماع کبھی تاریخ میں نہیں دیکھا۔کل کے جلسے میں سب بڑی تعداد وسطی اور جنوبی پنجاب کی تھی۔ خیبرپختونخواہ اور سندھ کی شرکت علامتی تھی۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے گیارہ نکاتی ایجنڈا پیش کیا ہے ۔

عمران خان کا ایجنڈاپاکستان کے دل کی آواز ہے۔کرڑوں عوام اس ایجنڈے پرعمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔۔پی ٹی آئی اگلے سالوں میں نوجوانوں کو5کروڑ نوکریاں دیں گے۔دیگر جماعتیں بھی اپنا ایجنڈا سامنے لیکر آئیں۔۔نوازشریف کا دل کرتا ہے کہ ساتھیوں کوباہر نہ نکلنے دیں۔انہوں نے کہاکہ پہلے مافیا سے جان چھڑوائی۔اب نوازشریف کی سیاست نہ ہونے کے برابر ہے۔مافیا سے جان چھڑانے کے بعد پی ٹی آئی نے اپنا ایجنڈا پیش کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی میں شامل ہونے والوں کی لائن لگی ہوئی ہے۔لیکن تحریک انصاف اپنی پارٹی اسٹریٹجی کے مطابق لوگوں کوشامل کررہی ہے۔