پاک بحریہ کے دو کموڈورز رمرزا فوادامین بیگ اور میاں ذاکراللہ جان کی ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی

پیر 30 اپریل 2018 16:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2018ء) پاک بحریہ کے کموڈورمرزا فوادامین بیگ اور کموڈورمیاں ذاکراللہ جان کو ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ ریئر ایڈمرل مرزا فواد امین بیگ نے برطانیہ کے رائل نیول کالج ڈا رٹ مائوتھ سے ابتدائی تربیت مکمل کرنے کے بعد 1990 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔

وہ پاکستان نیوی وار کالج، لاہور اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے گریجویٹ ہیں اور ملائشیا سے آرمڈ فورسز اسٹاف کورس بھی کر چکے ہیں۔وہ مختلف کمانڈ اینڈ اسٹاف تقرریوں میںکمانڈر 18 ڈسٹرائر اسکواڈرن، پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ذوالفقارکی کمانڈ، کمانڈنٹ پاکستان نیوی اکیڈمی ،چیف آف دی نیول اسٹاف کے پرنسپل سیکرٹری،ڈائریکٹر نیول آپریشنز او راسسٹنٹ چیف آف نیول اسٹاف (آپریشنز)کی خدمات سرانجام دے چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

وہ چین(بیجنگ) میں پاکستان کے نیول اتاشی کی ذمہ داریاں بھی انجام دے چکے ہیں۔ ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی کے بعد آپ کو فلیگ آفیسر سی ٹریننگ تعینات کیا گیا ہے۔غیر معمولی پیشہ ورانہ خدمات کے اعتراف میں انھیںستارہ امتیاز(ملٹری) سے نوازا گیاہے۔ریئر ایڈمرل میاں ذاکراللہ جان نی1990 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ وہ پاکستان نیوی وار کالج، لاہور اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے گریجویٹ ہیں اور امریکہ سے انٹرنیشنل فیلوشپ پروگرام بھی مکمل کر چکے ہیں۔

ان کی مختلف کمانڈ اینڈ اسٹاف تقرریوں میںکمانڈنگ آفیسر27 اسکواڈرن، کمانڈر پاکستان فلیٹ کے چیف اسٹاف آفیسر،ڈائریکٹر نیول ایوی ایشن، ہیڈ آف پی تھری سی مشن یو ایس اے ،ہیڈکوارٹرز نیوسینٹ بحرین میں اسٹاف آفیسر (ایوی ایشن) اورنیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آبادکے نیشنل سکیورٹی کالج میں ڈائریکٹنگ اسٹاف کی تقرریاں شامل ہیں۔ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی کے بعد آپ کو ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (ایڈمن)کی ذمہ داریاں تفویض کی گئیں ہیں۔ غیر معمولی پیشہ ورانہ خدمات کے اعتراف میں انھیںستارہ امتیاز سے نوازا گیاہے۔