مخدوم خسرو بختیار نے اپنے استعفیٰ کی تصدیق کر دی، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے استعفیٰ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

دیگر تین اراکین رانا محمد قاسم نون، طاہر بشیر چیمہ اور مخدوم باسط بخاری استعفوں کی تصدیق کیلئے پھر پیش نہیں ہوئے

پیر اپریل 16:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 اپریل2018ء) قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے مستعفی ہونے والے رکن مخدوم خسرو بختیار کے استعفیٰ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ مخدوم خسرو بختیار نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں آ کر اپنے استعفیٰ کی تصدیق کر دی ہے جس کے بعد ان کی رکن کے استعفیٰ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے مستعفی ہونے والے دیگر تین اراکین رانا محمد قاسم نون، طاہر بشیر چیمہ اور مخدوم باسط بخاری پیر کو بھی استعفوں کی تصدیق کے لئے پیش نہیں ہوئے۔

متعلقہ عنوان :