نیوٹیک کے زیر اہتمام بین الاقوامی ٹیوٹ کانفرنس 3 مئی کو منعقد ہو گی

پیر 30 اپریل 2018 16:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2018ء) بین الاقوامی ٹیوٹ کانفرنس پاکستان 2018ء 3 مئی کو یہاں مقامی ہوٹل میں منعقد ہو گی۔ کانفرنس کا انعقاد قومی کمیشن برائے پیشہ وارانہ و تکنیکی تربیت (نیوٹیک) کے زیر اہتمام کیا جا رہا ہے جبکہ جی آئی زی، ناروے سفارتخانہ، جرمنی کی تعاون تنظیم اور یورپی یونین کا تعاون بھی حاصل ہو گا۔

(جاری ہے)

کانفرنس میں ملکی و غیر ملکی ٹیوٹ ماہرین، ڈونرز اور مختلف ممالک کے سفارتی حکام شرکت کریں گے۔ کانفرنس کے انعقاد کا مقصد ملک میں بیروزگاری اور غربت کے خاتمہ کیلئے نوجوانوں کو مختلف ہنر کی تعلیم دینے کیلئے ملکی و غیر ملکی ماہرین کے تجربات سے فائدہ اٹھانا، ڈونرز کو متوجہ کرنا اور پیشہ وارانہ و تکنیکی تربیت کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔