سندھ گیمز کی کامیابی پر کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کا استقبالیہ 10مئی کو ہوگا

پیر 30 اپریل 2018 16:10

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2018ء) 17ویں سندھ گیمز کی کامیابی پرکراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کی طرف سے استقبالیہ 10مئی کو ہوگا۔

(جاری ہے)

ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمدخان کے مطابق صوبائی وزیر کھیل سردار محمدخان بخش مہر،سیکریٹری کھیل نیاز علی عباسی کہ علائو ں سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے اراکین اورسندھ اسپورٹس بورڈ کے اراکین کے اعزاز میں 17 سندھ گیمز کی شاندار کامیابی پر استقبالیہ دیے رہی ہے جس کے مہمان خصوصی صوبائی وزیرسعید غنی ہونگے جبکہ تقریب کی صدارت کے ایچ اے وومن ونگ کی صدر بیگم اسماعلی شاہ کرینگی ۔تقریب 10 مئی کو مقامی ہوٹل میں منعقد ہوگی۔ تقریب کے آرگنائزنگ سیکریٹری نیشنل بینک کے پبلیک ریلیشن آفیسراسپورٹس عظمت اللہ خان ہونگے۔

متعلقہ عنوان :