بلدیہ شرقی کراچی میںشب برات کے سلسلے میں انتظامات مکمل

قبرستان میں ہر ممکن سہولیات مہیا کی جائیں ، صفائی و ستھرائی ، لائیٹس کے تنصیب و مرمت ، جھاڑیوں کی کٹائی و دیگر انتظامات قبل از وقت یقینی بنا لئے جائیں، چیئرمین معید انور

پیر 30 اپریل 2018 16:10

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2018ء) چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور نے کہا ہے کہ شب برات کے سلسلے میں زائرین کو ریلیف مہیا کرنے کیلئے قبرستان میں ہر ممکن سہولیات مہیا کی جائیں ، صفائی و ستھرائی ، لائیٹس کے تنصیب و مرمت ، جھاڑیوں کی کٹائی و دیگر انتظامات قبل از وقت یقینی بنا لئے جائیں۔پیر کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایس ای ایسٹ طارق مغل بلدیہ شرقی کے مختلف قبرستانوں بالخصوص عیسیٰ نگری قبرستان ، گبول قبرستان، اور لیموں گوٹھ قبرستان و دیگر قبرستانوں میں بلدیاتی سہولیات کا تفصیلی معائنہ کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پرچیئرمین معید انور نے ڈپٹی ڈائریکٹر ایسٹ سندھ سالڈ ویسٹ غلام عباس منگریو کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ قبرستانوں میں صفائی وستھرائی کے عمل کو یقینی بنانے کے ساتھ کچرے کو فوری منتقل کیا جائے اور شب برات ہونے تک صفائی و ستھرائی کا عمل کو تواتر سے جاری رکھا جائے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے لائٹس کے انتظامات کے حوالے سے ایکس ای این ایم اینڈ ای مبین شیخ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ لائٹوں کے حوالے سے انتظامات ہنگامی بنیادں پر یقینی بنائے جائیں۔

علاوہ ازیں چیئرمین معید انور نے عیسیٰ نگری قبرستان سے متصل نالوں پر کچرا پھینکے کے عمل کی بیخ کنی کی ہدایات دیں اور کہا کہ نالوں کی روانی کا خیال رکھا جائے مزید براں قبرستان سے متصل تجاوزات کو فی الفور ہٹانے کی ہدایات دی گئیں۔ چیئرمین معید انور نے اس موقع پر کہا کہ شب برات کی مناسبت سے پہلے مرحلے میں قبرستانوں میںتمام بلدیاتی سہولیات یقینی بنائی جارہی ہیں جبکہ دوسرے مرحلے میں زائرین کے ریلیف کیلئے کیمپس کا قیام عمل میں لایا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ شب برات کے موقع پر انتظامات میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔ اس موقع پرڈائریکٹر پارکس شباحت، ایکسی این ایم اینڈ ای مبین شیخ، ایکسی این بی اینڈ آر توقیر عباس و دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :