شمالی چین میں مٹی کے تودے گرنے سے 9 افراد ہلاک

پیر 30 اپریل 2018 16:10

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2018ء) شمالی چین میں مٹی کے تودے گرنے کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہو گئے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق حکام نے بتایا کہ مٹی کے تودے گرنے کا واقعہ شانزی صوبے کی لولیانگ میونسپلٹی میں پیش آیا جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

حادثے کے فوری بعد 100 ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور انہوں نے ملبے کے نیچے دب جانے والے افراد کی تلاش شروع کردی ہے، فوری طور پر مٹی کے تودے گرنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔واضح رہے کہ 2008ء میں لولیانگ شہر میں مٹی کے تودے گرنے سے 19 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :