ملک میں ایک دن روزہ اور عید کیلئے حکومت قانون سازی کرنے میں ناکام

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 30 اپریل 2018 16:18

ملک میں ایک دن روزہ اور عید کیلئے حکومت قانون سازی کرنے میں ناکام
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30 اپریل۔2018ء) ملک میں ایک دن روزہ اور عید کیلئے حکومت قانون سازی کرنے میں ناکام ہو گئی ، رویت ہلال کمیٹی سے متعلق بل کابینہ نے واپس وزارت مذہبی امور کو بھجوادیا ہے-ذرائع کے مطابق وزارت مذہبی امور رویت ہلال کمیٹی کے حوالے سے مزید سفارشات تیار کریگی ، حکومت غیرسرکاری رویت ہلال کمیٹیوں کے انعقاد کی روک تھام میں بھی ناکام ہے۔