جاپان میں گرمیوں کی چھٹیاں،

ایئر پورٹ،ریلوے اسٹیشنوں پرلوگوں کا اژدھام نشستیں دستیاب نہیں ہیں اورمکمل طور پر بک ہو چکی ہیں،بس،فضائی کمپنیاں،محکمہ ریلوے کی ردعمل

پیر 30 اپریل 2018 16:38

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2018ء) جاپان کے ہوائی اڈوں ،ریلوے اسٹیشنوں، بس اڈوں سمیت شہروں کی گلی کوچوں اور شاہراہوں پر لوگوں کاغیر معمولی رش بڑھ گیا ہے،اس رش کے بڑھنے کی وجہ موسم بہار کی چھٹیوں کا آغاز ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق دنیا جاپان کے لوگوں کو محنتی اور کام کرنے والی قوم سے جانتی ہے جو چوبیس گھنٹوں کا بیشتر وقت کام میں مصروف رہتے ہیں لیکن کام کے لئے چھٹیاں بھی ضروری ہوتی ہیں اسی لئے جاپان میںہر سال موسم بہار کی چھٹیاں دی جاتی ہیں اور جاپان کے ہوائی اڈوں،ریلوے اسٹیشنوں، بس اڈوں اور شاہراہوں پر ٹریفک کا اژدھام ہے۔بس کمپنیوں، محکمہ ریلوے اور فضائی کمپنیوں کا کہنا تھا کہ نشستیں دستیاب نہیں ہیں مکمل طور پر بک ہو چکی ہیں