چین کا انوکھا بینک،

صارفین ٹیکنالوجی کے نئے انداز سے متعارف بڑی بڑی اسکرینز کے ذریعے اپنے بل بھی ادا کر سکتے ہیں،صارفین کا بینکنگ میں جدت پر خوشی کا اظہار

پیر 30 اپریل 2018 16:38

چین کا انوکھا بینک،
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2018ء) انسان ٹیکنالوجی کے اس دور میں دن بدن ترقی کی منازل طے کر رہا ہے، ایسے میں وہ مالی معاملات میں بھی خود کو مزید محفوظ دیکھنا چاہتا ہے، جب کسی بینک میں انسانوں کے بجائے ربوٹ یا جدید ٹیکنالوجی ہر طرح سے مدد گار بن رہے ہوں، تو کون نہیں کرنا چاہے گا اس محفوظ طریقے سے لین دین۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین میں قائم چائنہ کنسٹرکشن بینک نے کہاکہ شاید اب کوئی بھی انسانوں سے لین دین نہیں کرنا چاہے گا۔

جدید ٹیکنالوجی کا استعمال چائنہ کنسٹرکشن بینک کی بنائی گئی پالیسی کا ایک اہم حصہ ہے۔اس بینک کے پاس سونے اور رئیل اسٹیٹ کی خرید و فروخت میں دلچسپی رکھنے والے صارفین کے لیے ورچوئل رئیلالٹی پر مشتمل کمرے بھی موجود ہیں۔بڑی بڑی اسکرینز کے ذریعے صارفین اپنے بل ادا کر سکتے ہیں جبکہ چین کی واحد جماعت کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی رکنیت فیس بھی ادا کرسکتے ہیں۔بہت سے صارفین نے بینکنگ کی دنیا میں آنے والی اس جدت پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :