30اپریل سے 5مئی تک غذائیت کا ہفتہ منایا جائیگا، چیف ایگزیکٹو محکمہ صحت ڈاکٹرنصرت ریاض

پیر اپریل 16:47

سرگودھا۔30 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 اپریل2018ء) چیف ایگزیکٹو محکمہ صحت ڈاکٹر نصرت ریاض نے کہا ہے کہ محکمہ صحت 30اپریل سے 5مئی تک غذائیت سے متعلق ہفتہ منائیگا ،اس سلسلہ میں محکمہ صحت کے تمام افسران اور فیلڈ سٹاف اپنے فرائض کی ادائیگی کیلئے اپنی تمام تر توجہ کام پر مرکوز رکھیں۔

(جاری ہے)

وہ غذائیت کے ہفتہ کے انعقاد کے حوالہ سے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ ایک اجلاس کی صدرات کررہے تھے۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ غذائیت کے حوالہ سے منائے جانے والے ہفتہ میں عام شہریوں، بالخصوص کچی آبادیوںاور دیہی علاقوں میں بھر پور آگاہی دی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :