حکومت ملکی خوشحالی و ترقی کیلئے تمام وسائل بروئے کا ر لا رہی ہے، رانامنور غوث

پیر اپریل 16:47

سرگودھا۔30 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 اپریل2018ء) حکومت ملک کو خوشحالی اور ترقی کی جانب گامزن کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کا ر لا رہی ہے،ملک کے وسائل امانت ہیں اور اس میں کسی قسم کی کرپشن برداشت نہیں کریں گے، ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے ممبر صوبائی اسمبلی رانا منور غوث نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی سیاست کامحور صرف اور صرف عوامی خدمت ہے، انہوں نے کہا کہ بلاشبہ مسلم لیگ کی حکومت پاکستان کو سرمایہ کاری کامرکز بنانے میں مکمل طور پر کامیاب ہوچکی ہے ،وہ وقت دور نہیں جب پاکستان معاشی طور پر خطے کی سب سے بڑی قوت کے طور پر سامنے آے گا ۔