راولپنڈی چیمبر آف سمال ٹریڈرزکا غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا مطالبہ

پیر 30 اپریل 2018 16:47

راولپنڈی چیمبر آف سمال ٹریڈرزکا غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2018ء) راولپنڈی چیمبر آف سمال ٹریڈرزاینڈانڈسٹریز نے سالانہ 12لاکھ تک آمدن کو ٹیکس استثنٰی مستحسن ہے ،اس اقدام سے عام آدمی کی قوت خرید میں اضافہ ہو گا ۔راولپنڈی چیمبر آف سمال ٹریڈرزاینڈانڈسٹریزکے صدر ندیم شیخ نے ’’اے پی پی‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ بجٹ میں ود ہولڈنگ ٹیکس کی مد میں ٹیکس فائیلرز کو کوئی رعائت نہیں دی گئی جبکہ نان فائلرز کے لئے ٹیکس کی شرح کم کی گئی جبکہ فائلرز کے لیے بھی مراعات کا اعلان ہو نا چاہیے تھا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے حالیہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10فیصد اضافہ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہاکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ ہونا چاہیے تھا۔ ندیم شیخ نے کہا کہ ملکی معیشت کے استحکام کے لئے معاشی پالیسیوں کا تسلسل ضروری ہے ۔ ندیم شیخ نے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر تشویش کا اظہار کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ مکمل طور پر ختم کی جائے کیونکہ عوام کو ریلیف محض دعووں سے نہیں بلکہ عملی اقدامات سے ملتا ہے ۔