پاکستان سمیت دنیا بھر میں مزدوروں کا عالمی دن کل منایا جائے گا

مرکزی لیبر یونین راولپنڈی ڈسٹرکٹ کے زیر اہتمام راجہ بازار گنجمنڈی سے مزدور ریلی نکالی جائے گا

پیر 30 اپریل 2018 16:47

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2018ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں مزدوروں کا عالمی دن کل یکم مئی کو منایا جائے گا ،مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر راولپنڈی میں مختلف تاجر و لیبر تنظیمیں مزدوروں کے حق میں ریلیاں نکالیں گی اور مختلف سیمینارز و مباحثوں کا انعقاد کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

یوم مئی کے موقع پر مرکزی لیبر یونین راولپنڈی ڈسٹرکٹ کے زیر اہتمام راجہ بازار گنجمنڈی سے مزدور ریلی نکالی جائے گا جس کا اختتام زیرو پوائنٹ پر ہو گا ۔

مرکزی لیبر یونین راولپنڈی کے صدر نعیم احمد خان نے ’’اے پی پی‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ ریلی سے مزدور راہنماء خطاب کریں گے اور اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھائیں گے ۔انہوںنے مطالبہ کیاکہ یکم مئی کے موقع پر شہر کے تمام کاروباری مراکز مکمل طور پر بند کرنے کے احکامات صادرجاری کیے جائیں تاکہ شکاگو میں مزدوروں کے ساتھ پیش آنے والے سانحہ کی یاد میں مزدوروں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :