غازی بیراج کے قریب 16 سالہ طالب علم ڈوب کر جاں بحق ہو گیا

پیر 30 اپریل 2018 17:27

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2018ء) غازی دریائے سندھ بیراج کے قریب 16 سالہ طالب علم ڈوب کر جاں بحق ہو گیا، میٹرک کے امتحانات کے بعد گھومنے پھرنے کیلئے نوجوان غازی دوستوں کے ہمراہ آیا تھا، تھانہ غازی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ضابطہ کی کارروائی کی، دو گھنٹے بعد نعش مل گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلع صوابی سے تعلق رکھنے والا 16 سالہ طالب علم ذکریا ولد پرویز جس کی عمر 16 سال ہے، میٹرک امتحانات سے فراغت کے بعد گھومنے پھرنے اور سیر کی نیت سے دوستوں کے ہمراہ تربیلا غازی آیا۔

غازی بیراج کے قریب دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے گہرائی کا اندازہ نہ کر پایا اور ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔ تھانہ غازی پولیس کے انسپکٹر مصطفیٰ کو جونہی خبر ملی، ہمراہ نفری دریائے سندھ پہنچ گیا اور ہر ممکن کوشش ورثاء کے ساتھ جاری رکھی۔ ڈوبنے کے دو تین گھنٹوں کے بعد مقامی افراد اور پولیس کی مدد سے نعش دریائے سندھ سے نکال کر ورثاء کے حوالہ کر دی گئی۔

متعلقہ عنوان :