بھیرکنڈ ترہا روڈ سے سرکٹی نعش برآمد، خاکی پولیس نے نعش کنگ عبدالله ہسپتال پہنچا دی

پیر 30 اپریل 2018 17:27

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2018ء) بھیرکنڈ ترہا روڈ سے سرکٹی نعش برآمد ہوئی ہے، نعش کی شناخت نہیں ہو سکی، خاکی پولیس نے نعش کنگ عبدالله ہسپتال پوسٹ مارٹم کیلئے روانہ کر دی، ورثاء کی تلاش جاری ہے، نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز علی الصبح ندیم سبزی فروش ترہا روڈ کی دکان کے قریب سڑک پر پوری بند نعش کو دیکھ کر شور مچ گیا۔

اہلیان محلہ نے سرکٹی نعش کو دیکھ کر فوری طور پر تھانہ خاکی سے رابطہ کیا جس پر ایڈیشنل ایس ایچ او سجاد خان فوری طور پر موقع پر آئے اور نعش اٹھا کر کنگ عبدالله مانسہرہ پہنچائی اور پوسٹم مارٹم کے بعد نامعلوم قاتلوں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ دوران تفتیش انہوں نے ہزارہ بھر کے تھانہ جات کو اطلاع دی اور ورثاء اور قاتلوں کی تلاش شروع کر دی۔