مانسہرہ، اندرون شہر کی سڑکیں ناقص مٹیریل اور نکاسی آب نہ ہونے کے باعث ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئیں

پیر اپریل 17:27

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 اپریل2018ء) مانسہرہ میں اندرون شہر کی سڑکیں ناقص مٹیریل کے استعمال اور سڑکوں پر پانی کی نکاسی نہ ہونے سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئیں۔

(جاری ہے)

شاہراہ ریشم جو بین الاقوامی اہمیت کی شاہراہ ہے اور اس سے روزانہ سی پیک منصوبہ کیلئے سامان لانے والی گاڑیاں اور دیگر تجارتی قافلوں کی گاڑیاں گذرتی ہیں، جگہ جگہ سے خستہ حال ہو چکی ہیں۔ اندرون شہر تعمیر کی گئی سڑکوں کی صورتحال بھی خراب ہے، سڑکوں کے دونوں جانب سے نالے مٹی اور گندگی سے بھرے رہتے ہیں جس سے بارش کے پانی کی نکاسی نہ ہونے اور ان سڑکوں میں ناقص مٹیریل استعمال ہونے سے خستہ حال ہو چکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :