ضلع میں صحت کی سہولیات ناپید ہیں، ڈاکٹر ایسوسی ایشن ضلع ہری پور

پیر 30 اپریل 2018 17:27

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2018ء) ڈاکٹر ایسوسی ایشن ضلع ہری پور کے صدر ڈاکٹر حسنین رضا ترابی نے کہا ہے کہ ضلع ہری پور میں صحت کی سہولیات ناپید ہیں، ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی پر شدید تحفظات ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب ہری پور میں میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

اتھارٹی میں میڈیکل کے شعبہ سے کوالیفائیڈ افسر و سٹاف نہ ہونے کی وجہ سے ہیلتھ ریگولٹری اتھارٹی اختیارات سے تجاوز کر رہی ہے جس کیلئے ہم مجاز افسران سے بات کریں گے، اگر ہمارے تحفظات دور نہ ہوئے تو عدالت میں جانے کو بھی تیار ہیں۔

ڈاکٹر ایسوسی ایشن کا ریکارڈ ہے کہ اس نے کڑے وقتوں میں بھی کبھی ہڑتال نہیں کی کیونکہ ہڑتال عام آدمی کیلئے مسائل پیدا کرتی ہے، ہمیں مجبور نہ کیا جائے اور سزا اور جرمانے کا اختیار صرف ڈرگ کورٹ کے پاس ہے۔ ایچ آر اے کو سزا کے اختیارات حاصل نہیں، ایچ آر اے کے ایسے تمام اقدامات غیر آئینی اور غیر قانونی ہیں۔

متعلقہ عنوان :