اقوام متحدہ نے پاکستان کو مہاجرین کو پناہ دینے والا سب سے بڑا ملک قرار دیدیا

پیر اپریل 17:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 اپریل2018ء) مہاجرین کے لئے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر نے پاکستان کو مہاجرین کو پناہ دینے والا سب سے بڑا ملک قرار دیا ہے۔ یو این ایچ سی آر کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان دنیا میں سب سے زیادہ مہاجرین کی میزبانی کرنے والا ملک ہے جن میں 1.45 ملین افغان مہاجرین شامل ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق پاکستان نے غیر مشروط طور پر لاکھوں مہاجرین کو پناہ دی ہے اور انہیں بہترین سہولیات بھی فراہم کی ہیں۔ پاکستان نے تین عشروں سے زائد عرصہ سے افغان مہاجرین کی میزبانی کی ہے۔ سال 2002ء سے یو این ایچ سی آر نے پاکستان سے افغانستان واپس جانے والے تقریباً 4.1 ملین رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو سہولیات فراہم کی ہیں۔