راولپنڈی بورڈ انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات 05مئی سے شروع ہوں گے

پیر 30 اپریل 2018 17:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2018ء) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن راولپنڈی کے زیر انتظام انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات 05مئی سے شروع ہوں گے ،امتحانات کے پر امن اور شفاف انعقاد کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے۔ راولپنڈی تعلیمی بورڈ کے سیکرٹری ڈاکٹر تنویر ظفر نے ’’اے پی پی‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ انٹرمیڈیٹ کے تمام امیدواروں کو رولنمبر سلپس بھجوا دی گئی ہیں ، ریگولر امیدواران کی رولنمبر سلپس ان کے ادارہ جات میں آ ن لائن کر دی گئی ہیں جبکہ پرائیویٹ امیدواران کی رولنمبر سلپس ان کے داخلہ فارمز پر دئیے گئے پتہ جات پر ارسال کر دی گئی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اگر کسی امیدوار کو رولنمبر سلپ وصول نہیں ہوئی تو ریگولر امیدوار اپنے ادارے سے اور پرائیویٹ امیدواران جن کو رولنمبر سلپ وصول نہیں ہوئی وہ فوری طور پربورڈ آفس انٹر برانچ یا کنٹرولر امتحانات کے فون نمبر 051-5450917,0515450918 پر رابطہ کریں ۔

(جاری ہے)

کنٹرولر امتحانات عابد حسین کھرل نے قومی خبر ایجنسی کو بتایاکہ اس حوالے سے کل (195)امتحانی مراکز تشکیل دئیے گئے ہیں ضلع اٹک میں 31 ،ضلع چکوال میں 41ضلع جہلم میں 26 ،راولپنڈی مفصل میں 44اور راولپنڈی لوکل میں 53امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں۔ تمام امیدواران ڈیٹ شیٹ اور رولنمبر سلپ کے مطابق امتحان دیں گے ۔

متعلقہ عنوان :