شاداب خان کیلئے دورہ انگلینڈ سے قبل بری خبر

پیر 30 اپریل 2018 17:20

شاداب خان کیلئے دورہ انگلینڈ سے قبل بری خبر
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30اپریل 2018ء) سابق ٹیسٹ سپنر صلاح الدین صلو کا کہنا ہے کہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کےخلاف ٹیسٹ سیریز میں ہمارے بلے بازوں کے لیے برطانوی کنڈیشنز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ سخت چیلنج ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ میچوں میں یونس خان اور مصباح الحق کی کمی شدت سے محسوس ہو گی کیونکہ ابھی ہمارے پاس متبادل بیٹسمین گروم نہیں ہو سکے، اسد شفیق اور بابر اعظم سے امید ہے کہ وہ اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کریں گے۔

سابق چیف سلیکٹر نے کہا کہ لیگ سپنر یاسر شاہ کی کمی بھی محسوس ہو گی،امید ہے کہ شاداب خان اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے تاہم انگلش کنڈیشنز سازگار نہیں کیونکہ گیند گیلی ہونے کی وجہ سے لیگ سپنر کو کلائی کا موثر استعمال کرنے میں مشکلات پیش آئیں گی۔

متعلقہ عنوان :