چیئرمین نیب کانارووال سپورٹس سٹی بنانے اور اس میں مبینہ طور پر قواعد و ضوابط خلاف ورزیوں کی جانچ پڑتال کا حکم

پیر اپریل 17:34

چیئرمین نیب کانارووال سپورٹس سٹی بنانے اور اس میں مبینہ طور پر قواعد ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 اپریل2018ء) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے بھارتی سرحد سے مبینہ طور پر 800 میٹر دور 44 ایکڑ زمین پر نارووال سپورٹس سٹی بنانے اور اس پر مبینہ طور پر قواعد و ضوابط اور سیکورٹی خدشات کے باوجود قوم کے تقریباً 6 ارب روپے خرچ کرنے کی میڈیا رپورٹ کا نوٹس لیتے ہوئے شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

مزید برآں سابق ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ اختر نواز گنجیرا سرکاری نوکری سے ریٹائرمنٹ کے بعد بیرون ملک سرکاری دورہ پر کیسے گئی اور ان کو ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ ہوتے ہوئے قواعد و ضوابط کے خلاف نارووال سپورٹس سٹی کا پراجیکٹ ڈائریکٹر کیسے بنایا گیا اس کی بھی جانچ پڑتال کا ڈی جی نیب راولپنڈی کو حکم دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :