افراد کے قتل کیس کی سماعت 8مئی تک ملتوی

پیر اپریل 17:36

سرگودھا۔30 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 اپریل2018ء) سرگودھا کے مشہور 20افراد کے مقدمہ قتل کی سماعت انسداد دہشت گردی کے جج طارق محمود ضرغام نے خصوصی عدالت میں کرتے ہوئے 8مئی تک ملتوی کر دی، تفصیلات کے مطابق 95شمالی کی درگاہ محمد علی گجر پر گدی نشینی کے معاملہ پر عبدالوحید نے اپنی 3ساتھیوں کے ہمراہ 20افراد کو قتل کردیا تھا جس پر پولیس نے دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا اور کیس انسداد دہشت گردی کی عدالت کو بجھوا دیا ، انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 20افراد کے مقدمہ قتل کی مزید سماعت 8مئی تک ملتوی کردی ۔

متعلقہ عنوان :