پولیس نے 18ملزمان گرفتار کر کے منشیات وناجائزاسلحہ بر آ مد کر لیا

پیر اپریل 17:36

سرگودہا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 اپریل2018ء) ڈی پی او محمد سہیل چوہدری کی ہدایت پر پولیس نے 18ملزمان گرفتار کر کے منشیات وناجائزاسلحہ بر آ مد کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او محمد سہیل چوہدری کی ہدایت پر منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تھانہ صدر پولیس نے نوید اختر سکنہ88شمالی سے ہیروئن1115گرام، ربنواز سکنہ ساہیوال سے پسٹل30بور،،تھانہ ساجد شہید پولیس نے ضیغم عباس سکنہ ساہیوال سے چرس520گرام،،تھانہ کوٹ مومن پولیس نے نعمان سکنہ کوٹ راجہ سے چرس480گرام،،تھانہ عطاء شہید پولیس نے عمر سکنہ 113جنوبی سے شراب25بوتل، تھانہ کڑانہ پولیس نے واصف سکنہ 52جنوبی سے چرس300گرام،فیاض سکنہ کوٹمومن سے شراب30بوتل،نواز سکنہ 129جنوبی سے شراب20بوتل،،تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے سلیم اور ظفر اقبال سکنائے 85شمالی سے شراب120بوتل، حسن سکنہ عیدگاہ سے پسٹل30بور،علی احمد سکنہ بھابڑہ سے پسٹل30بور،،تھانہ مڈھ رانجھا پولیس نے سرفراز سکنہ دولت پور سے بندوق12بور، فیصل سکنہ راولپنڈی سے پسٹل30بور،عمر رشید سکنہ راولپنڈی سے پسٹل30بور،،تھانہ سٹی پولیس نے شہزاد سکنہ بلاک22سے ریوالور32بور،،تھانہ ساہیوال پولیس نے اشرف سکنہ ساہیوال سے پسٹل30بور،،تھانہ اربن ایریا پولیس نے نعیم سکنہ دھریمہ سے پسٹل30بور،اجمل سکنہ دھریمہ سے پسٹل30بوربرآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ دفعات کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :