عارفوالا، تیزرفتار بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی جاں بحق

پیر 30 اپریل 2018 17:36

عارفوالا۔30 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2018ء) ٹریفک کے حادثہ میںموٹرسائیکل سوار میاں بیوی جاں بحق ہوگئے، تفصیل کے مطابق نواحی گائوں131/EB کارہائشی مقصود چوہان اپنی بیوی زینب مقصود کے ہمراہ موٹرسائیکل پر دوائی لینے جارہے تھے کہ اڈا کوارٹرکے نزدیک تیزرفتار بس نے ان کی موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں دونوں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق جبکہ نامعلوم بس ڈرائیور فرار ہوگیا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔