’بائیکاٹ مری‘ مہم اپنا رنگ دکھانے لگ گئی؛ سیاح مری کے بجائے دیگر تفریحی مقامات کو ترجیح دینے لگ گئے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 30 اپریل 2018 17:36

’بائیکاٹ مری‘ مہم اپنا رنگ دکھانے لگ گئی؛ سیاح مری کے بجائے دیگر تفریحی ..
مری (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30 اپریل 2018ء) مری میں سیاحوں کے ساتھ بد سلوکی کے واقعات پر سوشل میڈیا پر مری بائیکاٹ مہم شروع کر دی گئی تھی۔خوفزدہ سیاح سیر و تفریح کے لیے مری کے بجائے دوسرے تفریحی مقامات کو ترجیح دینے لگ گئے ہیں۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے صدر  انجمن تاجران مری راجہ طفیل اخلاق کاگفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہر بار سیزن میں  مری میں اس طرح کے ایک دو واقعات ہوتے ہیں۔

اور اس کی بنیادی وجہ غلط پارکنگ ہے۔جب سیاح غلط پارکنگ کرتے ہیں تو مقامی لوگوں کی ان کے ساتھ تلخ کلامی ہو جاتی ہے۔اور اس معمالے میں سب سے زیادہ ذمہ داری ٹریفک پولیس مری پر عائد ہوتی ہے ۔یہ مری میں آنے والے سیاحوں کو گاڑیاں پارک نہیں کراتے اور اپنے موبائل فون پر لگے رہتے ہیں۔

(جاری ہے)

جس کی وجہ سے سیاح غلط گاڑیاں پارک کر لیتے ہیں اور پھر تکرار شروع ہو جاتی ہے۔

راجہ طفیل کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر چلنے والی مری بائیکاٹ کی مہم بلکل غلط ہے۔کیونکہ مری کے سارے لوگ ایسے نہیں ہیں۔جب کہ جنرل سیکرٹری مری ہوٹل ایسو سی ایشن راجہ یاسر ریاست کا کہنا ہے کہ ہم مری میں آنے والے سیاحوں کا خیر مقدم کرتے ہیں۔اور اس طرح لڑائی کے بس ایک دو واقعات ہوتے ہیں۔جس کے لیے ہم معذرت خواہ ہیں۔سیاحوں سے گزارش ہے کہ وہ مری کا بائیکاٹ بند کریں۔