ایرانی خواتین مردوں کے بھیس میں فٹ بال میچ دیکھنے پہنچ گئیں۔ تصاویر وائرل ہو گئیں

Ameen Akbar امین اکبر پیر 30 اپریل 2018 17:38

ایرانی خواتین مردوں کے بھیس میں فٹ بال میچ دیکھنے پہنچ گئیں۔ تصاویر ..

مردوں کے بھیس میں فٹ بال میچ دیکھنے والی پانچ ایرانی خواتین کی تصویر وائرل ہوگئی ہے۔ یہ تصویر اس وقت بنائی گئی جب  یہ خواتین مردوں کے بھیس میں تہران کے آزادی سٹیڈیم میں اپنی ٹیم پرسی پولس  کو  ایران کی پروفیشنل فٹ بال لیگ  کی ٹرافی وصول کرتے ہوئے دیکھ رہی تھیں۔اس فٹ بال لیگ کو پرشین گلف پرو لیگ بھی کہا جاتا ہے۔ پرسی پولس نے  سیپی درود  رشت سے اپنا میچ 0  کے مقابلے میں 3 گوگل سے جیتا تھا۔

(جاری ہے)


ایران میں سخت مذہبی قوانین کی وجہ سے عورتیں کھیلوں کے مقابلوں یا کھیلوں کی تقریبات میں نہیں جا سکتیں۔ پرسی پولس کے اختتامی میچ سے تین ہفتے پہلے ایران کی 35 خواتین نے  اسی سٹیڈیم میں پرسی پولس اور استقلال کا میچ دیکھنے کی کوشش کی تھی، جس پر انتظامیہ  نے انہیں گرفتار کرکے بعد میں چھوڑ دیا تھا۔
رپورٹس کے مطابق یہ پانچوں خواتین نقلی داڑھی، وگ اور مردانہ کپڑوں میں سیکورٹی گارڈز کے پاس سے گزریں لیکن سیکورٹی گارڈز کو ان پر  ذرا سا بھی شک نہ ہوا۔

متعلقہ عنوان :