نواز شریف کی حالت ایک ہارے ہوئے جواری کی ہے ،ْفواد چوہدری

عمران خان کے جلسے کی کچھ لوگوں کو بہت تکلیف ہے ،ْ مینار پاکستان میں تل دھرنے کی جگہ نہیں تھی اور عمران خان کی تقریر ایجنڈے پر تھی ،ْ تحریک انصاف 11 نکاتی ایجنڈے پر الیکشن میں جائے گی اور نکات کے ایک ایک پوائنٹ پر پیپر جاری کریں گے ،ْنوازشریف کے بیان پر رد عمل

پیر اپریل 18:04

نواز شریف کی حالت ایک ہارے ہوئے جواری کی ہے ،ْفواد چوہدری
․ اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نوازشریف سنجیدگی سے جھوٹ بولتے ہیں ،ْ اب پاکستان بدلنے کیلئے مزید بیس سال مانگ ر ہے ہیں ،ْکروڑوں عوام عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں ،ْتحریک انصاف 11 نکاتی ایجنڈے پر الیکشن میں جائے گی اور نکات کے ایک ایک پوائنٹ پر پیپر جاری کریں گے ۔

پیر کو تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکریٹری فواد چوہدری نے نواز شریف کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے جلسے کی کچھ لوگوں کو بہت تکلیف ہے ،ْ مینار پاکستان میں تل دھرنے کی جگہ نہیں تھی اور عمران خان کی تقریر ایجنڈے پر تھی۔فواد چوہدری نے کہا کہ 5 سال بعد ن لیگی اراکین کو نواز شریف سے ملاقات کا موقع مل رہا ہے، شہباز شریف اور نواز شریف اپنے اراکین اسمبلی کو اب وقت دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہو ںنے کہاکہ نوازشریف دہشت گردی، توانائی اور انتہاپسندی کے خاتمے کا نعرہ لگا کر آئے تھے لیکن دہشت گردی کے خاتمے کا کریڈٹ جنرل (ر) راحیل شریف کو جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کا بیان بھی آیا تھا کہ دہشت گرد پنجاب میں دھماکے نہ کریں لیکن حکومت پنجاب رینجرز کو اختیارات دینے کو تیار نہیں تھی۔ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ نوازشریف سنجیدگی سے جھوٹ بولتے ہیں وہ اب پاکستان بدلنے کیلئے مزید 20 سال مانگ رہے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ گزشتہ حکومت کو بہت منگا تیل مل رہا تھا جب کہ موجودہ حکومت میں بجلی کے 5500 میگا واٹ کے منصوبے لگے، ان لوگوں نے کمیشن کو ترجیح دی اور بجلی بحران ختم نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے جلسے کا مرکز سینٹرل اور مغربی پنجاب کا تھا جبکہ خیبر پختو نخوا، سندھ اور بلوچستان سے کارکنوں کی شرکت علامتی تھی۔انہوںنے کہاکہ عمران خان کے 11 نکات پاکستان کے دل کی آواز ہیں اور کروڑوں عوام عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ چیف جسٹس کے پی کے گئے اور وہاں جن چیزوں کی خرابیوں کی نشاندہی کی، تحریک انصاف نے ان کی ہدایت پر عمل شروع کر دیا، تنقید نہیں کی۔۔تحریک انصاف کے مرکری سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ 12 سال تک کے بنیادی تعلیم میں ایک ہی نصاب لائیں گے، پورے ملک میں ایک نصاب پڑھایا جائیگا اور بچوں کو انگلش میڈیم اسکولوں میں ملنے والی توجہ دیں گے۔فواد چوہدری نے کہاکہ تحریک انصاف 11 نکاتی ایجنڈے پر الیکشن میں جائے گی اور نکات کے ایک ایک پوائنٹ پر پیپر جاری کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہماری سب سے پہلی ترجیح بھاشا ڈیم کی تعمیر اور ہائیڈل پاور منصوبے ہوں گے، سیاحت کو فروغ دیں گے اور صنعت کے لیے بجلی کی قیمت جنوبی ایشیا میں سب سے کم کریں گے۔