Live Updates

عمران خان نے تیر والوں کو ووٹ دینے کا خفیہ معاہدہ کرلیا ،ْ طلال چوہدری

نکات میں قوم کو بتائیں خیبرپختونخوا میں پچھلے سال میں کیا کیا،عمران خان نے کہا دو نہیں ایک، عمران اور زرداری دو نہیں ایک ہیں،عمران خان کے فیل ہونے کی سزا پاکستان کو نہیں دی جاسکتی، الیکشن وقت پر ہوں گے ،ْہمیں اصول پر کھڑے رہنے کی سزا مل رہی ہے، کوئی کرپشن نہیں ملی ،ْ وزیر مملکت کی میڈیا سے بات چیت

پیر 30 اپریل 2018 18:10

عمران خان نے تیر والوں کو ووٹ دینے کا خفیہ معاہدہ کرلیا ،ْ طلال چوہدری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان نے تیر والوں کو ووٹ دینے کا خفیہ معاہدہ کرلیا ہے ،ْعمران خان کے فیل ہونے کی سزا پاکستان کو نہیں دی جاسکتی، الیکشن وقت پر ہوں گے۔ پیر کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے تحریک انصاف کے جلسے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ عمران خان نے کہا تھا تین ماہ میں حکومت ملی تو کرپشن کا خاتمہ کردیں گے ،ْ کے پی کے میں اینٹی کرپشن کے محکمے کو ہی فارغ کردیا، تعلیم صحت پر توجہ دینے کا کہا تھا، تمام ہسپتال شوکت خانم اور یونیورسٹیاں نمل کی طرح چلیں گی لیکن پشاور یونیورسٹی سمیت تمام یونیورسٹیاں جعلی ڈگریاں بانٹ رہی ہیں، خیبرپختونخوا کے ہسپتالوں میں کیا تبدیلی آئی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے 11نکات میں کونسی نئی بات کی، سب پرانی باتیں ہیں ،ْوہ بات ایسے کررہے تھے کہ پچھلے 7 سال آپ پاکستان میں نہیں تھے، آپ نے کے پی کے میں پچھلے 5 سال حکومت کی اسکرین پر دکھاتے کے پی میں یہ اسپتال ہیں یہ اسکول ہیں لیکن دکھانے کے لیے کچھ ہوتا تو دکھاتے۔وزیر مملکت نے کہا کہ 11 نکات میں قوم کو بتائیں خیبرپختونخوا میں پچھلے سال میں کیا کیا، ہم نے سارا جلسہ اس حسرت سے دیکھا کہ ابھی ویڈیو چلائیں گے، کرپشن ختم ہوگئی، تعلیم آکسفورڈ کی طرح ہوگئی لیکن گیارہ نکات میں ایک چیز بھی نہیں ملی پانچ سال کیا کیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کہا دو نہیں ایک، عمران اور زرداری دو نہیں ایک ہیں، انہوں نے سینیٹ میں یہ دکھایا اور آگے بھی دکھانے جارہے ہیں، پتہ ہے عمران خان نے تیر والوں کو ووٹ دینے کا خفیہ معاہدہ کرلیا ہے،ایک صدر اور دوسرا وزیراعظم کا امیدوار ہے لیکن اب صدر وزیراعظم سینیٹ کی طرح نہیں بننے دیں گے، یہ پولنگ اسٹیشن کا الیکشن ہے کسی کمرے کا نہیں۔

طلال چوہدری نے کہاکہ خان صاحب کے پاس اتنے لوٹے کیسے آگئے ،ْ کیا پورے پاکستان کا وضو کرانا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ عمران خان کا ری لانچ تھا، ری لانچ اسی چیز کا ہوتا ہے جس کا پہلا لانچ ختم ہو، عمران خان کو کل ری لانچ کرنے کی کوشش کی گئی، وہ خفیہ ہاتھوں کی سیم پراڈکٹ ہے ان پر اتنی محنت ہوئی لیکن زیرو ہی رہے، یہ پروڈکٹ آگے بھی نہیں چلے گی، وہ خفیہ طاقتیں جنہوں نے اس لانچ سے امیدیں لگائی ہوئی تھیں اب وہ الیکشن کہیں ڈیلے نہ کریں کیونکہ انہیں لگتا ہے نوازشریف کلین سوئپ کریگا۔

وزیر مملکت نے کہاکہ اگر عمران خان فیل ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ پاکستان کو فیل کیا جائے، اس کا یہ مطلب نہیں کہ سسٹم فیل ہے، عمران خان کے فیل ہونے کی سزا پاکستان کو نہیں دی جاسکتی، الیکشن وقت پر ہوں گے ،ْ جو ہم نہ صرف لڑیں گے بلکہ اسے وقت پر کرنے کیلئے بھی پورا فرض ادا کریں گے۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہا کہ آج ہمیں اصول پر کھڑے رہنے کی سزا مل رہی ہے، کوئی کرپشن نہیں ملی، نوازشریف کو سزا ایک بات کی مل رہی ہے کہ وہ عوام کے مینڈیٹ کے عزت کی بات کیوں کرتا ہے، پچھلے 70 سال کے اسٹیٹس کو کو بدلنے کی بات کیوں کرتا ہے، آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرتا ہے۔

طلال چوہدری نے کہاکہ ہم نے کبھی تبدیلی کی باتیں نہیں کی، اپنے آپ کو مومن نہیں ظاہر کیا جنہوں نے دعوے کیے ان کی 2011 کی تصویر اور 2018 کی گروپ فوٹو دیکھ لیں، پتا نہیں چلتا، پی پی کا جلسہ ہے یا ق لیگ کا، عمران خان نے ایسا ایسا لوٹا لے لیا جو کسی محلے کی مسجد کے بھی کام نہیں آتا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات