اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈلائف میانوالی انتقال کرگئے

ایک ماہ قبل برین ہیمرج کے باعث لاہور جنرل ہسپتال علاج کے لئے لایا گیاتھا ڈی جی وائلڈلائف خالد عیاض خان اور دیگر افسران کی نماز جنازہ میں شرکت ، ورثاء سے اظہار تعزیت

پیر 30 اپریل 2018 18:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2018ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈلائف میانوالی نصر حیات گزشتہ رات انتقال کرگئے ۔ مرحوم نے وارثان میں بیوہ ،2بیٹیاں اور ایک بیٹا چھوڑے ہیں ۔انہیں تقریباً ایک ماہ قبل برین ہیمرج کے باعث میانوالی سے لاہورجنرل ہسپتال منتقل کیا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل وائلڈلائف پارکس پنجاب خالد عیاض خان اور محکمہ کے دیگرافسران کے ہمراہ ان کی رہائش گاہ بھلوال جاکر نماز جنازہ میں شرکت کی ۔

انہوںنے ورثا ء سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک بلندحوصلہ اوربہادر افسر تھے اور انہوں نے دوران ملازمت نہایت تندہی سے اپنے فرائض انجام دئیے ۔ انہوں نے فاتحہ خوانی کے بعد مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اوروارثان کو یہ صدمہ حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :