لیسکو کے ریٹائرڈ ملازمین کے اعزازمیں تقریب کا انعقاد

پیر اپریل 18:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 اپریل2018ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی((لیسکو)کے رواں ماہ ریٹائرہونے والے ملازمین کے اعزازمیں ہیڈ کوارٹرمیںشاندار تقریب منعقد کی گئی ۔ ریٹائرہونے والے ملازمین کو پنشن پیپرزاورواجبات کے چیکس دینے کی تقریب میںڈائریکٹرہیڈ کوارٹر عاصم رضا اورڈپٹی منیجرایڈمن ہماچیمہ نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

ڈ ا ئر یکٹر ہیڈ کوارٹر عاصم رضا نے ریٹائرڈ ملاز مین کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ تمام ملازمین ہمارے لیئے قابل عزت اور محترم ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ لوگ ہماری کمپنی کا اثاثہ ہیں ان کی محنت سے لیسکوکاامیج بہترہواہے اورکمپنی پر صارفین کے اعتمادکارشتہ مستحکم ہواہے۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی کے دروازے ریٹائرڈملازمین کے لیے ہمیشہ کھلے ہیںجب بھی کوئی مسئلہ درپیش ہووہ ہمارے پاس آسکتے ہیں۔آخر میںملازمین کو پنشن پیپرز/چیک اور تحائف دئیے گئے ۔

متعلقہ عنوان :