Live Updates

چوہدری نثار علی خان نے الیکشن لڑنے کے حوالے بڑا اعلان کر دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 30 اپریل 2018 17:47

چوہدری نثار علی خان نے الیکشن لڑنے کے حوالے بڑا اعلان کر دیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30 اپریل 2018ء) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے 3 حلقوں سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار گزشتہ کئی عرصے سے پارٹی قیادت سے ناراض تھے۔اور اس کے بعد چوہدری نثار کی پی ٹی آئی میں شمولیت کی خبریں بھی گردش کرتی رہی ہیں۔

(جاری ہے)

تا ہم نجی ٹی وی چینل کے مطابق چوہدری نثار نے 3  حلقوں سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔چوہدری نثار 1 قومی اسمبلی اور 2 صوبائی اسمبلی کے حلقوں سے الیکشن لڑیں گے۔چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ وہ این اے 59، پی پی 10 اور پی پی 14 سے الیکشن لڑوں گا۔جب کہ این اے 63 ٹیکسلا واہ سے الیکشن لڑنے کا اعلان مشاورت کے بعد کروں گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات