اہلیان علاقہ کا سنگڑھ موڑا پلنگ کے سکول میں سٹاف کی کمی دور کر نے پر اظہار تشکر

پیر 30 اپریل 2018 18:13

بھمبر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماوں راجہ جاوید اقبال راجہ بدر حسین راجہ جاوید حسین اور علاقہ کے دیگر معززین نے کہا ہے کہ گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول میں سٹاف کی کمی پوری کر کے سنگڑھ موڑا پلنگ کے بچے اور بچیوں کا مستقبل تباہ ہونے سے بچا لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس اقدام پر انہوں نے پی آر او حافظ اظہر حسین رضا اور سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق کا شکریہ بھی ادا کیا جنہوں نے خصوصی دلچسپی لے کر سکول میں اساتذہ کی کمی کو پورا کیا اور 100 بچے اور بچیوں کے مستقبل کو تاریک ہونے سے بچا لیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع بھمبر کے نواحی گائوں سنگڑھ کے موڑا پلنگ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ (ن) لیگی قیادت نے احسان عظیم کر کے سنگڑھ کے عوام اور سکول کے بچوں کے دل جیت لیے ہیں اور عوام نے (ن) لیگ کے راہنماء اور پی آر او حافظ اظہر حسین کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے بھی ہم چوہدری طارق فاروق کے ساتھ تھے اور آئندہ الیکشن میں بھی ان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :