چکوال، منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار

پیر اپریل 18:13

چکوال ۔ 30 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 اپریل2018ء) چوآسیدنشاہ پولیس اور پٹرولنگ پولیس دلیل پور نے دو منشیات فروشوںکو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

سب انسپکٹر پرویز اختر نے قصبہ ڈنڈوت کے قریب گشت کے دوران شوکت کمال ولد اکمل کمال کے قبضے سی796گرام افیون اور 548گرام ہیروئن برآمد کر کے اسے سب انسپکٹر نذر عباس کے حوالے کر دیا جس نے منشیات ایکٹ کا مقدمہ درج کر کے ملزم سے تفتیش شروع کردی ہے۔ اُدھر پٹرولنگ پولیس دلیل پور کے انتظار حسین نے دوران گشت سعید انور ولد محمد انور ساکن میانوالی کے قبضے سے 160گرام چرس برآمد کر کے اسے بھی چوآسیدنشاہ پولیس کے حوالے کردیا۔

متعلقہ عنوان :