لیاری کے ذی شعور عوام خصوصا ًاساتذہ اور طلبہ لیاری میں قیام امن میں اپنا کردار ادا کریں ،ڈی جی رینجرز

طلبا تعلیمی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے لیاری میں صحت مندانہ رحجانات کو فروغ دیں ،میجرجنرل محمد سعید کا شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی لیاری میں خطاب

پیر اپریل 18:13

لیاری کے ذی شعور عوام خصوصا ًاساتذہ اور طلبہ لیاری میں قیام امن میں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 اپریل2018ء) ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید نے کہا ہے کہ لیاری کے ذی شعور عوام خصوصا اساتذہ اور طلبہ لیاری میں قیام امن میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ ہم سب ماضی کی خون ریزی کو پسِ پشت ڈال کرپر امن اورروشن مستقبل کی جانب بڑھ سکیں۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے پیر کو شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی لیاری کے دورے کے موقع پر کیا ۔

یونیورسٹی آمد پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اختر بلوچ ،اساتذہ اور طلبا نے ڈی جی رینجرز سندھ کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

ڈی جی رینجرز نے اپنے خطاب کے دوران لیاری گینگ وار کے محرکات اور موجودہ حالات کا جائزہ پیش کیا۔ڈی جی رینجرز نے طالب علموں پر زور دیا کہ وہ تعلیمی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے لیاری میں صحت مندانہ رحجانات کو فروغ دیں تاکہ تعمیری سوچ اور صلاحیتیں پروان چڑھ سکیں۔

ڈی جی رینجرز نے کہا کہ لیاری کے ذی شعور عوام خصوصا اساتذہ اور طلبہ لیاری میں قیام امن میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ ہم سب ماضی کی خون ریزی کو پسِ پشت ڈال کرپر امن اورروشن مستقبل کی جانب بڑھ سکیں۔میجرجنرل محمد سعید کے دورے کے موقع پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر، اساتذہ اور طلبا نے قیام امن میں رینجرز کے کردار کو سراہا۔