سندھ کے دیگر شہروں کی طرح ٹنڈوالہ یار میں بھی گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا

پیر 30 اپریل 2018 18:15

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2018ء) سندھ کے دیگر شہروں کی طرح ٹنڈوالہ یار میں بھی گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ۔گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی حیسکو ٹنڈوالہ یا رکی جانب سے طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا ۔ حیسکو کی جانب سے ہونے والی طویل لوڈشیڈنگ اور شدید گرمی کے باعث عوام کی زندگی اجیرن سے اجیرن ہوگئی ۔

ٹنڈوالہ یار میں ہونے والی شدید گرمی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹھنڈے مشروبات فروشوں نے ٹھنڈے مشروبات کے داموں میں اضافہ کردیا جبکہ گرمی کی شدت سے بچنے کے لئے لوگوں کا ٹھنڈے مشروبات فروخت کرنیو الے ٹھیلے کا ودکانوں پر رش لگ گیا ۔

(جاری ہے)

جہاں لوگوں کی گرمی کی شدت میں کمی اور پیاس کو بجانے کے لئے ٹھنڈے مشروبات استعمال کررہے ہیں علاوہ اذیں ٹنڈوالہ یار اور اس کے گرد نواح کے علاقوں میں پڑنے والی شدید گرمی کے باعث ایک درجنوں سے زائد خواتین مرد بچے بیہوش ہوگئے جبکہ درجنوں افراد کی حالت غیر ہوگئی گرمی کی شدت سے کئی خواتین بچے گسٹرو کے مرض میں مبتلا ہوکر ہسپتالوں میں داخل ہوگئے ٹنڈوالہ یار اور اس کے گرد نواح میں پڑنے والی شدید گرمی کے بچائو کے لئے ضلعی و تعلقہ انتظامیہ کی جانب سے ہٹ اسڑوک کے کیمپ نہیں لگائے گئے اور ناہی ٹھنڈے پانی کی سبیلیں لگائی گئی جس کی وجہ سے عوام بے حد پریشان ہے جبکہ ٹنڈوالہ یار میں پڑنے والی شدید گرمی اور حیسکو کی جانب سے ہونے والی طویل لوڈشیڈنگ کے باعث عوام نے اپنے گھروں کو چھوڑ کر ٹھنڈے اور سائے دار علاقوں کا رخ اختیار کرلیا ٹنڈوالہ یار میں موجود شاہ لطیف پارک، نصیر کینال ، جمن شاہ بابا کی مزار پر موجود سائے دار درختوں کے نیچے لوگوں نے اس شدید گرمی سے بچنے کے لئے پورا دن گذارنے پر مجبور ہیں جبکہ ٹنڈوالہ یار میں پڑنے والی شدید گرمی اور طویل لوڈشیڈنگ کے باعث بازار ویران ہوگئے جبکہ مساجدوں اور گھروں میں پانی کی کمی ہوگئی جس کے باعث عوام کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہوگیا ٹنڈوالہ یار اور اسکے گرد نواح کی عوام نے حیسکو کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹنڈوالہ یار میں اس گرمی میں ہونے والی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :