صوابی،پولیس کی کارروئی،بین الصوبائی چورگروہ گرفتار،قبضے سے لاکھوں روپے برآمد

پیر 30 اپریل 2018 18:15

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2018ء) تھانہ تورڈھیر پولیس نے ایک کامیاب کارروائی کے دوران صوبہ سندھ سے تعلق رکھنے 4رکنی چور گروہ کو گرفتارکرکے ان قبضے سے لاکھوں روپے برآمد کرلی،ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق گزشتہ روز پہلے مدعی دکاندار محمد شفیق سکنہ تورڈھیر نے تھانہ تورڈھیر میں رپورٹ درج کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے 1,39000روپے دراز میں بطور سوداکے لئے رکھے تھے ، جبکہ 5 اشخاص میرے دکان آکر سامان خرید کر باہر جاتے ہوئے چاول کی شاپر کو پھاڑ کر اسی بہانہ سے دوسرا شاپر مانگا چونکہ دکاندار ہمدردی کے طور ان کے ساتھ باہر گیا تاکہ چاول ان کے ساتھ دوسرے شاپر میں ڈال دیں اس موقع سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے چور گروہ کے دوسرا ساتھی میرا دکان آکر دراز سے سارے رقم سرقہ کرکے لے گئے ، واقعہ پر ڈی پی او صوابی سہیل خالد کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی اظہار شاہ کی نگرانی میں تشکیل شدہ ٹیم ایس ایچ او تورڈھیر نیاز گل خان ،اے ایس آئی نعیم خان تفتیشی آفیسر نے دکاندار کی نشاندہی پر اور علاقہ میں پتہ براری کرکے آخر کار بین الصوبائی چور گروہ تک رسائی حاصل کرکے 4ملزمان ،ارشد ولد راجپوت،اقبال ولد راگی بیل ، جمشید اور اسلم کو گرفتارکیے گئے جبکہ ایک اور ساتھی نیاز احمد کی گرفتاری کے لئے سرتوڑ کوشش جاری ہیں ۔