Live Updates

2018 ء کا الیکشن آنے کو ہے پی ٹی آئی کو اپنی اوقات نظر آجائے گی ‘رانا تنویر حسین

نواز شریف نے سی پیک جیسے عظیم منصوبے شروع کئے بجلی کا بحران ، گیس کا بحران ختم کیا سڑکوں کے جال بچھائے مہنگائی کا خاتمہ کیا عوام نواز شریف کے ساتھ ہے 2018 کا الیکشن پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کے خلاف عوامی ریفرنڈم ثابت ہو گا ‘وفاقی وزیر دفاعی پیداوار

پیر 30 اپریل 2018 18:15

2018 ء کا الیکشن آنے کو ہے پی ٹی آئی کو اپنی اوقات نظر آجائے گی ‘رانا ..
مریدکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2018ء) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سربراہ عمران خان اگر خود کو اتنے ہی مقبول سمجھتے ہیں تو وہ چیلنج کرتے ہیں کہ عمران خان ان کے ساتھ کسی بھی حلقہ میں الیکشن لڑ لیں انشاء اللہ جیت نہیں سکیں گے وہ ہمارے قائد میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف سے کیا مقابلہ کریں گے ۔

سٹی پریس کلب مریدکے کے وفد رانا جعفر حسین ، سید سرور بخاری ، اے حمید جہلمی ، مسعود اعوان ، بابر ہاشمی اور ڈاکٹر قمر منیر سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا 2018 ء کا الیکشن آنے کو ہے پی ٹی آئی کو اپنی اوقات نظر آجائے گی کیونکہ میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی قیادت میں حکومت نے پانچ سالوں میں جتنے ترقیاتی کام کئے ہیں پاکستان کی ستر سالہ تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا میاں نواز شریف نے سی پیک جیسے عظیم منصوبے شروع کئے بجلی کا بحران اور گیس کا بحران ختم کیا سڑکوں کے جال بچھائے مہنگائی کا خاتمہ کیا روز گار کے مواقع پیدا کئے اس کی سزا میاں نواز شریف فیملی کو دی جا رہی ہے ۔انہوں نے کہا عوام میاں نواز شریف کے ساتھ ہے 2018 کا الیکشن پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کے خلاف عوامی ریفرنڈم ثابت ہو گا پاکستان کی غیور عوام ووٹ کی طاقت سے ثابت کر دے گی کہ یہاں کسی بھی غیر ملکی ایجنڈے کی گنجائش نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا عمران خان نے خیبر پختونخواہ کا بیڑہ غرق کر دیا اسی طرح زرداری ٹولہ نے سندھ کو کھنڈرات میں تبدیل کر دیا ہے عوام ان سے انتقام لے کر مسلم لیگ ن کو پھر اقتدار میں لے کر آئے گی کیونکہ عوام جان چکی ہے کہ پاکستان کی قسمت کس نے بدلی ، پاکستان کو بحرانوں سے کس نے نکالا دنیا میں معاشی اور اقتصادی طور پر پاکستان کو کس نے فخر سے کھڑا کیا ۔انہوں نے کہا عمران خان اور زرداری کی منافقت سے بھرپور سیاست نے پاکستان کی ترقی کرتی معیشت کو بہت نقصان پہنچایا ہے دنیا میں نمبر ون پاکستان کی سٹاک ایکسچینج آج پریشانی سے دوچار ہے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات