Live Updates

ہم کسی اور نہیں ملک وقوم کے ایجنڈے پرچل رہے ہیں ‘سینیٹر چوہدری محمدسرور

تحر یک انصاف اصولوں اور نظر یہ کی سیاست کر تی ہے آنیوالا وزیر اعظم بھی عمران خان ہی ہوگا ‘ گفتگو

پیر 30 اپریل 2018 18:20

ہم کسی اور نہیں ملک وقوم کے ایجنڈے پرچل رہے ہیں ‘سینیٹر چوہدری محمدسرور
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2018ء) تحر یک انصاف کور کمیٹی کے رکن وسینیٹر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ ہم کسی اور نہیں ملک وقوم کے ایجنڈے پرچل رہے ہیں ، کر پشن کا ایجنڈہ رکھنے والی (ن) لیگ کی سیاست کو مینار پاکستان آنیوالا مجمع ہی دفن کر یگا، تحر یک انصاف اصولوں اور نظر یہ کی سیاست کر تی ہے آنیوالا وزیر اعظم بھی عمران خان ہی ہوگا ،تحر یک انصاف کا 11نکاتی ایجنڈہ ملک وقوم کی تقدیر بدل دیگا ۔

سوموار کے روز ایک تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے تحر یک انصاف کے سینیٹر چوہدری محمدسرور نے کہا کہ (ن) لیگ والوں کو تحر یک انصاف کی مقبولیت ہضم نہیں ہو رہی مگر ان کو سمجھ لینا چاہیے قوم نے مینار پاکستان پر اپنا فیصلہ سنا دیا اس لیے آنیوالی حکومت تحر یک انصاف کی ہوگی اور عمران خان اس ملک کے وزیر اعظم ہوں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دونوں ہاتھوں سے ملک وقو م کو لوٹنے کا ایجنڈہ رکھنے والے (ن) لیگ اب قوم کو دھوکہ دینے کیلئے مگر مچھ کے آنسو بہا رہی ہے لیکن قوم ان کے کسی جھانسے میں نہیں آئیگی ۔

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ والوں کا اب کوئی بہانہ اور منصوبہ کامیاب نہیں ہوگا ان کو اپنی کر پشن اور لوٹ مارکا ہر صورت حساب دینا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف عام انتخابات کیلئے بھر پور تیاریاں کر رہی ہیں ہم ملک میں عام انتخابات میں ایک منٹ کی بھی تاخیرنہیں چاہتے بلکہ ہمارا مطالبہ ہے ملک میں بر وقت اور شفاف انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف واحد سیاسی جماعت ہے جو ملک اور قوم کی خدمت کیلئے کام کر رہی ہے اس لیے عوام بھی آج تحر یک انصاف کے ساتھ ملکر نئے پاکستان کی بنیا د رکھ رہے ہیں ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :