مزدور کے حقوق کا تحفظ اسلام سے زیادہ کسی مذہب میں نہیں ہے ‘ذکر اللہ مجاہد

موجودہ بجٹ میں بھی حکمرانوں نے سب سے زیادہ استحصال غریب مزدور کا ہی کیا ہے ‘امیر جماعت اسلامی لاہور

پیر 30 اپریل 2018 18:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2018ء) امیر جماعت اسلامی لاہور و صدر متحدہ مجلس عمل لاہور ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ مزدور کے حقوق کا تحفظ اسلام سے زیادہ کسی مذہب میں نہیں ہے ، ملک میں مزدورں کے حقوق کا تحفظ صرف اور صرف اللہ اور رسول ﷺ سے محبت رکھنے والی قیادت ہی کر سکتی ہے ۔ ان خیالا ت کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے دفتر جماعت اسلامی لاہور میں لیبر ڈے کے حوالے سے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ یکم مئی تو صرف ایک سمبل ہے ورنہ اسلام میں تو ہر دن مزدور دن ہے اور نبی اکرم ﷺ سے زیادہ مزدور کے حقوق کا تحفظ کسی نے نہیں کیا جبکہ ایک دن منا کر مزدورں کے حقوق پورے نہیں کیے جا سکتے ۔انہوںنے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے اپنے دورے اقتدار میں سب سے زیادہ استحصال مزدور کا ہی کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انڈسٹریز میں ٹھیکیدار ی نظام اس کی سب سے بڑی مثال ہے جو کہ غریب مزدور کا خون چوس رہا ہے اور اسے اجرت نہ ہونے کے برابر دی جارہی ہے ۔

مزدور کی کم ازکم ماہانہ اجرت سے ایک ہفتے کا بجٹ بنانا بھی ممکن نہیں ہے ، بھٹہ مزدور اپنے استحصال کی وجہ سے کام چھوڑ کر دوسرے شعبہ جات میں جار ہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ فیکٹریز اور پرائیویٹ سیکٹر میں مزدور کی فلاح وبہود اور ان کے حقوق کیلئے گذشتہ بجٹ میں بھی کوئی ریلیف پیکیج نہیں دیا گیا نہ ہی انکا کوئی پرسان حال ہے ۔ ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی نے ٹریڈ یونین کے ذریعے ہمیشہ مزدور کے حقوق کی بات کی ہے اس لئے تمام ٹریڈ یونیز میں جماعت اسلامی کی حیثیت سب کے سامنے ہے اور آئندہ بھی ہم ہر پلیٹ فارم پر مزدور کے حقو ق کی جدوجہد جاری رکھیں گے اور ایم ایم اے برسراقتدار آکر مزدورں کے حقوق کے تحفظ کیلئے واضح لیبر پالیسی دے گی جس کے ذریعے مزدور کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گااور اسکی فیملی کی ضروریات کو بھی مدنظر رکھا جائے تاکہ وہ معاشرے میں ایک باوقار شہر کی حیثیت سے زندگی گزارسکے ۔