مریدکے ‘تیز رفتار ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر ، خاتون جاں بحق

پیر 30 اپریل 2018 18:20

مریدکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2018ء) مریدکے جی ٹی روڈ پر تیز رفتار ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر ، خاتون جاں بحق جبکہ شوہر کو شدید زخمی حالت میں طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ لاہور کا رہائشی ارشد اپنی اہلیہ کے ہمراہ موٹر پر مریدکے کی طرف جا رہا تھا کہ کالا شاہ کاکو کے قریب تیز رفتار ٹرک نے ٹکر مار دی جس نتیجہ میں خاتون جاں بحق ہو گئی جبکہ ارشد شدید زخمی ہو گیا جس کو تشویشناک حالت میں مریدکے تحصیل ہسپتال سے لاہور میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔