وزیر ثقافت و سیاحت سندھ سید سردار شاہ کی جانب سے کے یو جے کی نئی باڈی کو مبارکباد

پیر اپریل 18:22

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 اپریل2018ء) صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید سردار شاہ نے کراچی یونین آف جرنلسٹس (کے یو جی) کے صدر حسن عباس، جنرل سیکرٹری عاجز جمالی سمیت تمام عہدیداروں کو منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو جاری کردہ اعلامیہ میں انہوں نے کہا کہ کے یو جے کے منتخب جنرل سیکرٹری معروف ادیب اور کالم نویس ہیں جو خوشی کی بات ہے، امید کرتے ہیں کہ کے یو جے جمہوریت کے فروغ کے لئے اپنا کردار جاری رکھے گی۔ سید سردار شاہ نے کہا کہ آزادی اظہار کے لئے پاکستان پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں۔