طلبہ و اساتذہ کاایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان کا مطالعاتی دورہ

پیر 30 اپریل 2018 18:22

لاہور۔30 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2018ء) عامر پبلک ہائی سکول‘ مدنی کالونی بڑے میاں درس‘مغلپورہ‘لاہور کے طلبا ء وطالبات اور اساتذہ نے نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ لاہور اور اسلامیہ ہائی سکول‘ نواز موڑ باگڑیاں‘لاہورکے طلباء اور اساتذہٴ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ، -1شاہراہِ نظریہٴ پاکستان‘ جوہر ٹائون لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں، دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول‘ قلعہ لچھمن سنگھ‘ راوی روڈ‘لاہور‘گورنمنٹ آصفہ نیو ماڈل گرلز ہائی سکول‘ سید مٹھا بازار‘لاہور‘سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول‘ شاہدرہ ٹائون‘لاہور‘سپیکٹرل ماڈل سکول‘ قاضی پارک‘شاہدرہ‘لاہورکا وزٹ کیا، ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد495تھی۔

متعلقہ عنوان :