حوثیوں کے سربراہ کے داماد کا پہلا فیصلہ،پرانی شوریٰ کونسل معطل،نئی تشکیل
موجودہ شوری کونسل کی تحلیل کے بعد اس کا نیا نام مجلسِ دانش مندان ہو گا،قانون ساز کرسکے گی،بیان
پیر 30 اپریل 2018 18:23
(جاری ہے)
ذرائع نے واضح کیا کہ حوثیوں کے سربراہ عبدالملک الحوثی کی جانب سے اپنے داماد کو سیاسی کونسل کا سربراہ مقرر کیا جانا ابھی تک بہت سے دھڑوں بالخصوص حوثی سربراہ کے چچا زاد بھائی محمد علی الحوثی کی نظروں میں کھٹک رہا ہے۔
اس لیے کہ محمد علی خود کو اس منصب کا زیادہ حق دار خیال کرتا ہے۔ اسی طرح عبدالملک کا چچا عبدالکریم امیر الدین الحوثی جو حوثی ملیشیا کے اندر دست و گریباں دھڑوں میں سے ایک اہم دھڑ کا سرغنہ ہے اور اسے بھرپور اختیارات حاصل ہیں۔یمنی باغیوں کے اندرونی ذرائع کے مطابق عبدالملک الحوثی کے چچا اور حوثی ملیشیا کے ایک اہم ترین متخاصم دھڑ کے عناصر کا تقرر اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ حوثی ملیشیا موجودہ پارلیمنٹ کے متبادل کے طور پر شوری کونسل (دوسرا اہم ترین قانون ساز ایوان) پر انحصار کے لیے کوشاں ہے۔ اس لیے کہ پارلیمنٹ میں اکثریت سابق صدر علی عبداللہ صالح کی پارٹی پیپلز کانگریس سے تعلق رکھتی ہے۔ علی صالح کی جانب سے حوثیوں کے ساتھ شراکت داری ختم کرنے کے اعلان کے بعد حوثیوں نے سابق صدر کو قتل کر دیا تھا۔ذرائع کا یہ بھی کہناتھا کہ موجودہ شوری کونسل کی تحلیل کے بعد اس کا نیا نام "مجلسِ دانش مندان" ہو گا اور یہ قانون ساز اختیارات کے استعمال کے لیے پارلیمنٹ کے متبادل کی جگہ لے گی۔ابھی تک اس فیصلے پر حوثیوں کے سربراہ عبدالملک الحوثی کے چچا کا رد عمل معلوم نہیں ہو سکا ہے۔ آیا کہ وہ اسے قبول کر کے صنعاء پر اپنی حکمرانی سے دست بردار ہو گا یا نہیں۔ البتہ ذرائع کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ حوثیوں کے متخاصم دھڑوں کے درمیان بھڑکے ہوئے اختلافات کو مزید ہوا دے گا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.