عدن میں یمنی سکیورٹی فورسز کی کارروائی، داعش کا ذمہ دار ہلاک

جھڑپوں میں یمنی فوجی جاں بحق اور انسداد دہشت گردی فورس کے دواہلکار زخمی ہو گئے

پیر 30 اپریل 2018 18:23

صنعائ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2018ء) یمن کے جنوبی شہر عدن میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب چھاپہ مار کارروائی میں عدن میں داعش تنظیم کا ذمہ دار صالح ناصر فضل الباخشی مارا گیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق الباخشی ایک عمارت میں تنظیم کے دیگر ارکان کے ساتھ چھپا ہوا تھا۔

(جاری ہے)

سکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران مذکورہ عمارت سے موبائل فون سیٹس، آئی پیڈز اور بھاری خودکار ہتھیار برآمد کر لئے۔

الباخشی نے خود کو سیکورٹی حکام کے حوالے کرنے سے انکار کرتے ہوئے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کر دی۔ اس کے نتیجے میں ایک یمنی فوجی جاں بحق اور انسداد دہشت گردی فورس کے 2اہلکار زخمی ہو گئے۔چھاپے کے دوران سکیورٹی فورسز داعش تنظیم کے 3 ارکان کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہو گئیں۔ الباخشی کے مارے جانے کے بعد ان افراد نے خود کو حکام کے حوالے کر دیا۔