یورپی طاقتوں کی طرف سے ایرانی جوہری ڈیل کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان

فرانسیسی صدراورجرمن چانسلر کی ٹیلی فونک گفتگو،ڈیل سے ایران کو قابو میں رکھا جاسکتاہے،برطانوی وزیراعظم

پیر 30 اپریل 2018 18:23

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2018ء) یورپی طاقتوں نے کہا ہے کہ وہ ایران جوہری ڈیل کی حمایت کا عمل جاری رکھیں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے دہرایا کہ ایران اور عالمی طاقتوں کے مابین طے پائی جانے والی حالیہ جوہری ڈیل خطے میں قیام امن کے لیے انتہائی اہم ہے۔

(جاری ہے)

برطانوی وزیر اعظم کے دفتر سے جاری کیے گئے ایک بیان کے مطابق یہ ڈیل ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ ٹریزا مے نے فرانسیسی صدر اور جرمن چانسلر سے ٹیلی فون پر گفتگو کے بعد یہ بیان جاری کیا۔ تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس ڈیل کے خلاف ہیں اور اس سے دستبردار ہونا چاہتے ہیں۔