تارکین وطن افراد کی ملک بدری سے متعلق غلط اہداف جاری کرنے پر برطانوی وزیرداخلہ مستعفی ہوگئے

پیر 30 اپریل 2018 18:23

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2018ء) برطانوی وزیر داخلہ امبر رٴْڈ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادرے کے مطابق ایک بیان میں امبر نے اعتراف کیا کہ انہوں نے غیرقانونی تارکین وطن افراد کی ڈی پوریٹشن اہداف کے حوالے سے قانون سازوں کو نادانستہ طور پر غلط معلومات فراہم کیں۔

(جاری ہے)

امبر رٴْڈ پر دباؤ بڑھ گیا تھا کہ غلط معلومات فراہم کرنے کی وجہ سے وہ اپنے عہدے سے الگ ہو جائیں۔ اس پیشرفت کو برطانوی وزیر اعطم ٹیرزا مے کی حکومت کے لیے ایک دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :